آج سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ کل تک اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرے۔
اس معاملے میں آئندہ سماعت کل ہوگی۔
آج سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ کل تک اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرے۔
اس معاملے میں آئندہ سماعت کل ہوگی۔
تیج بہادر یادو نے سماجوادی پارٹی سے اپنا پرچہ داخل کیا تھا لیکن پرچے میں غلطیاں ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان کا پرچہ رد کر دیا تھا جس کے خلاف تیج بہادر یادوں نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
حالاںکہ الیکشن کمیشن نے تیج بہادر یادو کا پرچہ رد کرنے کی وجہ بتائی کہ انہوں نے دو پرچے داخل کئے تھے اور ان دونوں پرچوں میں انہیں فوج سے برخاست کئے جانے کے بارے میں متضاد باتیں درج ہیں۔
تیج بہادر اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے فوج میں شامل جوانوں کو خراب کھانا دیے جانے کا کا ویڈیو بنایا تھا۔ جسکی پاداش میں انہیں برخاست کر دیا گیا تھا۔