جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی سربراہی والی بینچ نے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے سماجوادی رہنما اعظم خان کی جانب سے داخل کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔Supreme Court Refuses Azam Khan Interim Bail
بینچ نے عرضی گزار کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل سے کہا کہ وہ (اعظم خان) ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر سکتے ہیں جس میں ضمانت کی درخواست کی جائے اور جلد سماعت کی جائے۔
اعظم خان نے اپنی درخواست میں ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ جان بوجھ کر ان سے متعلق عدالتی مقدمات کی پیش رفت میں تاخیر کر رہی ہے۔ اس وجہ سے انہیں عبوری ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔