اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل قبول' - رام مندر تنازع

بابری مسجد ۔ رام مندر تنازع مقدمے میں اترپردیش کی موجودہ حکومت کے رویے پر بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے افسوس کا اظہار کیا۔

babri masjid

By

Published : Jun 20, 2019, 10:09 PM IST

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر اور ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے کہا کہ 'وزیراعظم نے یہ واضح بیان دیا ہے کہ جب تک سپریم کورٹ فیصلہ صادر نہیں کر دیتا تب تک حکومت اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی۔'

انہوں نے کہا کہ 'بابری مسجد مقدمے میں ہمارا موقف واضح ہے اور وہ برقرار ہے لہذا جو وزیر یا رہنما بیان دے رہے ہیں، ان کا جواب دینے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔'

'سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل قبول'

انہوں نےکہا کہ 'سپریم کورٹ میں شواہد کی بناء پر جو فیصلہ صادر کیا جائے گا، وہ فیصلہ منظور ہوگا۔'

کمیٹی نے مسلمانوں کی جانب سے کی جانے والی پیروی پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو مامور کیا۔

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کا یہ اجلاس لکھنؤ میں مولانا یاسین علی عثمانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details