اعظم خان کے حامیوں Supporters of Azam Khan نے ڈاکٹر شفیق الر حمن برق کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوم کو انصاف دلانے کے لئے ظالموں کے سامنے کھڑے رہے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق بزرگ لیڈر ہیں، ان کو اس طرح کے الفاظ زیب نہیں دیتے۔
اعظم خاں کے حامیوں نے Supporters of Azam Khan ڈاکٹر برق کو اپنے بیان پر غور کرنے کی صلاح بھی دے ڈالی۔ دراصل سنبھل سے پارلیمانی ممبر ڈاکٹر برق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اعظم خان جیسے ہزاروں لوگ بند ہیں، ایک آدمی سے کچھ نہیں ہوتا، وہ اپنے مقدمات جھیل رہے ہیں، الیکشن سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
اعظم خان کے قریبی کہے جانے والے سید عارض میاں نے ڈاکٹر برق MP Shafiqur Rahman Statement کے اس بیان کو غیر اخلاقی بتاتے ہوئے کہا کہ اعظم خاں ہزاروں لوگوں کے نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کے دلوں پر حکومت کرنے والے لیڈر ہیں، ان کے مخالفوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی تھی اس لئے انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے
عارض میاں نے کہا کہ ڈاکٹر برق MP Shafiqur Rahman Statement شاید یہ بھول گئے ہیں کہ جب سماج وادی پارٹی سے وہ باہر ہو گئے تھے تو ان کی سیاسی مدد کرتے ہوئے اعظم خاں نے ہی سماج وادی پارٹی میں واپسی کرائی تھی۔ اعظم خاں ایک ایسے لیڈر ہیں جن کے لئے یو پی میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں ماں بہنیں اور بچے دعا کر رہے ہیں ان کی قد کا اس سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سابق شہر صدر شعیب حسن خاں پاشا نے کہا کہ ڈاکٹر برق MP Shafiqur Rahman کا اعظم خاں کو لے کر جو بیان آیا ہے، وہ افسوس ناک ہے کیونکہ اعظم خاں ایم پی نہیں بلکہ پوری قوم کے رہنما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی، ایم ایل اے کوئی بھی بن سکتا ہے مگر لیڈر پیدا ہوتا ہے اور اعظم خاں Azam Khan's Supporters on Shafiqur Rahman میں وہی صلاحیت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعظم خاں کی شخصیت نا کسی کے سامنے جھکنے کی ہے اور نہ ٹوٹنے کی۔ بی جے پی لیڈران کا مقصد انہیں جھکانا اور ٹوڑنا ہے مگر وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔