اردو

urdu

ETV Bharat / state

توہم پرستی کا انجام، نو زائیدہ بچوں کی انگلیاں جلائی گئیں - حا لت میں بہتری نہیں آتی ہے تو بہتر علاج کے لئے اسے معیا ری ہسپتال بھیجا جا ئے گا۔

سا ئنس و ٹکنا لوجی اور جدیدت کے اس دور میں بھی ملک کے بعض دیہی اور سرحدی علاقوں میں توہم پرستی کا غلبہ ہے۔

توہم پرستی کا انجام،  نو زائیدہ بچوں کی انگلیاں جلائی گئیں
توہم پرستی کا انجام، نو زائیدہ بچوں کی انگلیاں جلائی گئیں

By

Published : Jan 29, 2020, 2:02 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:48 AM IST

توہم پرستی کا انجام، نو زائیدہ بچوں کی انگلیاں جلائی گئیں

بہرائچ کے ایک دیہی علا قہ میں نو زا ئیدہ بچے انسفلا ئٹس نا می مرض میں مبتلا ہو گئے اس کےبعد ان توہم پرستی کا انجام، نو زائیدہ بچوں کی انگلیاں جلائی گئیں
ضلع بہرائچ میں اس طرح کے دو معاملات منظر عام پر آئے ہیں، انسفلا ئٹس کے مرض میں مبتلا دو بچوں کے ہا تھوں کی انگلیاں گرم تیل میں ڈال دی گئیں تاکہ ان کی بیماری ٹھیک ہوسکے۔
بچوں کی انگلیاں تیل میں ڈالنے کے بعد ان کی حالت نازک ہو گئی، انہیں علا ج کے لئے میڈیکل کالج کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں دا خل کرا یا گیا ۔

متاثرین کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو آسیب کی شکایت تھی، اس لئے ان کی انگلی کو جلایا گیا ہے، تاہم والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے خود ایسا نہیں کیا ہے۔

پہلا معاملہ ضلع کے ہزار پور علاقہ بہیرا دیو گاؤں کا ہے، جہاں گڑیا نامی خاتون نے ایک بچہ کو جنم دیا تھا۔
بچہ کی ماں نے بتایا کہ پیدائش کے بعد نومولود دودھ نہیں پی رہا تھا اور نہ ہی رو رہا تھا ،اس پر گاؤں کے لوگوں انہیں بتایا کہ بچہ کو جیمو گا نامی بیماری لا حق ہوگئی ہے، بچہ کی انگلی کو گرم تیل میں ڈال کراس کا علا ج کیا جاسکتاہے ۔

اس کے بعد نو زائیدہ بچوں کی انگلی کو گرم تیل میں ڈال دیاگیا جس کے بعد بچہ کی حالت نازک ہوگئی ۔

دوسرا واقعہ تیجوا پور بلاک کے گاوں رائے پور کو ٹھر میں پیش آیا، جہاں دنیش کی اہلیہ مینا نامی خاتون کا نومولود بچہ آنکھ پلٹا کر رو رہا تھا، لوگوں نے کہا کہ اس بچہ کو جمو گا نا می بیما ری لا حق ہو گئی ہے۔

اس کے بعد اس کے ہا تھ کی انگلی کو گرم تیل میں ڈال دیا گیا اس کے بعد بچہ کی حالت نازک ہوگئی اور اسے بھی میڈیکل کا لج میں داخل کرا یا گیا ۔

چیف میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی کے سنگھ نے بتایا کہ توہم پرستی کی وجہ سے بچوں کی زندگی کو خطرہ لا حق ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ گرم تیل میں انگلی ڈالنے کی وجہ سے انگلی کو نقصان پہنچاہے ۔

ڈاکٹر کے مطابق ایک بچہ کی حالت بہتر ہے جب کہ دوسرے کی حا لت تشویشناک ہے۔ انہو ں نے آگے کہا کہ اگر حا لت میں بہتری نہیں آتی ہے تو بہتر علاج کے لئے اسے معیا ری ہسپتال بھیجا جا ئے گا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:48 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details