ایودھیا کے روناہی علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لیے دی گئی پانچ ایکڑ زمین سنی سینٹرل وقف بورڈ کی جانب سے قبول کرنے کے بعد بورڈ ارکان آج لکھنؤ دفتر میں میٹنگ کریں گے۔
میٹنگ میں بابری مسجد پر اپنے اکاؤنٹنٹ سے 'ڈیلیٹ' کی کارروائی کرنے کے عمل کو مکمل کیا جائے گا، وقف بورڈ کے پانچ ممبران اور چیئرمین اس تعلق سے متعلقہ دستاویزات پر دستخط کرسکتے ہیں جس کے بعد ان دستاویزات کو سپریم کورٹ اور ریاستی حکومت کو روانہ کیا جائے گا۔
آج بروز جمعرات کو ہونے والی سنی سینٹرل وقف بورڈ کی اس اہم میٹنگ میں وقف '26 فیص آباد' ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ہی ایودھیا میں مسجد اور دیگر تعمیرات کے لیے ایک ٹرسٹ کا بھی اعلان کیا جاسکتا ہے۔