ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گرمیوں کی تعطیل کے موقع پر القرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسکول و کالجز کے طلبا کو مذہب اسلام کے تعلق میں بنیادی احکامات سے روشناس کرایا جارہا ہے۔
اس 10 روزہ سمر کیمپ میں اسلام کی بنیادی باتوں کے ان طلبہ و طالبات کو سکھایا جا رہا ہے جو اسکول اور کالج کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران اسلامی امور کی کی طرف توجہ نہیں دے پاتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہوتا ہے جب کہ قلیل عرصے میں اسلام کی بہت سی باتیں جان لیتے ہیں۔
رواں برس بارہ بنکی کے عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج میں 10 روزہ اسلامی کیمپ شروع ہو گیا ہے۔ اس میں طلبہ و طالبات کو اسلام کی اس حد تک تعلیم دی جا رہی ہے کہ وہ اسے سمجھ کر اپنی عملی زندگی میں اتار سکیں۔
اس کیمپ میں جو شریک ہو رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہتر موقع ہے جب انہیں اسلام کو سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔