اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سومن فاؤنڈیشن نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کی ایک سماجی تنظیم سومن فاؤنڈیشن نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم حوالہ کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر خود کا عطیہ کرنے کو کو دوسرے اضلاع جاکر خون کا عطیہ کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

suman foundation submitted memorandum to District Magistrate
بارہ بنکی: سومن فاؤنڈیشن نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا

By

Published : Jul 29, 2020, 9:13 PM IST

سومن فاونڈیشن کے مطابق کوویڈ-19 کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ کرنے والے افراد دوسرے اضلاع جانے سے قاصر ہیں جس سے بلڈ بنکز میں خون کی کافی کمی پائی جارہی ہے۔

بارہ بنکی: سومن فاؤنڈیشن نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا

تنظیم کی کارکن شلپی سنگھ نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے خون کا عطیہ دینے والوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں کے زیادہ تر حادثاتی واقعات میں زخمی افراد کو لکھنوں بھیجا جاتا جبکہ انہیں وہاں خون کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ مقامی افراد سے خون کے عطیہ کی درخواست کرتے ہیں لیکن کوویڈ ضوابط کی وجہ سے یہاں کے رضاکار لکھنو جاکر خون کا عطیہ نہیں دے سکتے۔

سومن فاؤنڈیشن نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس 35 رضاکار افراد ہیں جو خون کا عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔ شلپی سنگھ نے مزید بتایا کہ میمورنڈم میں ضلع مجسٹریٹ سے ضلع ہسپتال کے بلڈ بینک میں الگ سے انتظام کرنے کے بارے میں بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details