ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ میں جنسی زیادتی کی دھمکی سے تنگ آکر متاثرہ نے ضلعی عدالت میں پاسکو ایکٹ کورٹ کے سامنے زہر کھالیا، لڑکی کے زہر کھانے سے عدالت کے احاطے میں افراتفری پھیل گئی۔
بہرائچ میں لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی لڑکی کو فوراً ایمبولینس کے ذریعے ضلع ہسپتال میں علاج کے لیے بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے علاج کے بعد لڑکی کی حالت مستحکم بتایا جارہا ہے، لیکن زہر کے اثر کی وجہ سے لڑکی ابھی کچھ بھی بول نہیں پارہی ہے، جبکہ لڑکی کو دھمکی دینے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ دو برس قبل قیصر گنج کے علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نیازالدین نام کے ملزم کو نامزد کرکے اس کے خلاف 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
نیازالدین کا یہ کیس عدالت میں چل رہا تھا، کیس ختم کرنے اور صلح کرانے کے لیے ملزم کی جانب سے لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی تھی، جبکہ لڑکی ملزم کو سزا دلوانا چاہتی تھی۔
ملزم کی طرف سے دھمکی اور متاثرہ کے زہر کھانے کے معاملے میں ایک بار پھر پولیس نے دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔