صوفی اسلامک بورڈ نے حکومت سے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے ساتھ ہی اس پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
صوفی اسلامک بورڈ کی پریس کانفرنس - مرادآباد کی خبر
مرادآباد میں صوفی اسلامک بورڈ کی جانب ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔
صوفی اسلامک بورڈ کی پریس کانفرنس
صوفی اسلامک بورڈ کے نیشنل سکریٹری کشش وارثی نے مرادآباد کے محلہ دولت باغ کے ایک میریج ہال میں پریس کانفرنس کرکے صحافیوں سے کہا کہ پی ایف آئی سے منسلک افراد مسلم نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔
صوفی اسلامک بورڈ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ایف آئی پر روک لگائی جائے اور ان پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔ پی ایف آئی مسلم نو جوانوں کو گمراہ کر رہا ہے اور دہشت گردی کو بڑھا رہا ہے ۔