اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sufi Islamic board صوفی اسلامک بورڈ نے پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کو درست قرار دیا

مرادآباد میں صوفی اسلامک بورڈ کی جانب سے پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے کارکنان اور رہنماوں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس تنظیم سے متعلق حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ۔حکومت صحیح وقت پر کارروائی کی۔Sufi Islamic board

صوفی اسلامک بورڈ نے پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کو درست قرار دیا
صوفی اسلامک بورڈ نے پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کو درست قرار دیا

By

Published : Sep 24, 2022, 11:58 AM IST

Updated : Sep 24, 2022, 12:05 PM IST

مرادآباد: ملک کی مختلف ریاستوں میں پی ایف آئی کے دفاتر پر این آئی اے کی چھاپہ ماری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوفی اسلامک بورڈ کے قومی ترجمان کشش وارثی کہا ہے کہ ان کا بورڈ لمبے عرصے سے پی ایف آئی کی مخالفت کر رہا ہے اور حکومت کی توجہ اس متوجہ کرانے کی کوشش کر رہا ہے، صحیح وقت پر حکومت بیدار ہوگئی ہے۔ پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی گئی اور متعدد لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔Sufi Islamic board Moradabad Criticizes NIA Action Against PFI

صوفی اسلامک بورڈ نے پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کو درست قرار دیا

صوفی اسلامک بورڈ کے قومی ترجمان کشش وارثی کا مزید کہنا تھا کہ یہ تنظیم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے، جس کی تصدیق ملکی ایجنسیوں نے بھی کی ہے، ان کی بنیاد پر آج ملک بھر میں چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ دراصل پی ایف آئی مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ مسلمانوں کو بھڑکانے کا اس کا مقصد ہے۔ لوگوں کو حسینیت کا سبق پڑھاتے تو آج اتنے بڑے پیمانے پر مسلمان نوجوان ملک دشمن نہ ہوتے اور ملک کے خلاف کام نہ کر رہے ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:Marriage Fraud شادی کے بہانے قیمتی اشیا کا سرقہ کرنے والی شاطر دلہن کو پولیس نے گرفتار کرلیا

انہوں نے کہاکہ افسوس کا عالم یہ ہے کہ وہ اسلام کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسلامک بورڈ ایسے لوگوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہے اور آواز اٹھاتا رہے گا۔ Sufi Islamic board Moradabad Criticizes NIA Action Against PFI

Last Updated : Sep 24, 2022, 12:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details