اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا:قصبات میں اچانک بزرگوں کا کورونا ٹیسٹ - corona test of elders in noida

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں24 گھنٹے میں کورونا کے 95 معاملات سامنے آنے کے بعد انتظامیہ سخت پریشان ہوگیا ہے۔

بزرگوں کا کوروناٹیسٹ
بزرگوں کا کوروناٹیسٹ

By

Published : Jun 13, 2020, 5:08 PM IST

کووڈ 19 وبائی بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے تمام باشندوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے ضلع کے دنکور قصبہ میں اچانک ضعیف العمر حضرات کا کورونا ٹیسٹ کرایا۔

ایسا سمجھا جا رہا ہے کہ 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں کورونا سے متاثر ہونے کے زیادہ خدشات ہیں کیونکہ اس عمر میں قوت مدافعت کافی کم ہو جاتی ہے۔

ویسے بھی ضلع میں کورونا کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور حالات نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔

تمام تر کوششوں کے باوجود کروونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی نہیں ہو رہی ہے بلکہ مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔

ابھی بھی ٹیسٹ کی کمی کی وجہ سے بہت سے معاملات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

اسی کمی کو دور کرنے کے لئے لیے انتظامیہ نے یہ کوشش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details