علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے شعبہ سرجری کے ڈاکٹروں نے متھرا کے رہائشی ایک شخص کی غذائی نالی میں کینسر کی کامیاب سرجری کی۔ ایسوفجکٹومی (Esophagectomy ) آسان آپریشن نہیں ہوتا۔ اس کے لیے مریض کو اسپتال میں طویل قیام کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ سنگین سرجری کی طرح اس سرجری میں بھی خطرات ہوتے ہیں لیکن ڈاکٹر واصف اور ان کی ٹیم کی بروقت مداخلت سے کینسر کے مریض سریش کی حالت مستحکم ہے۔ Cancer Patient Successful Treatment in JNMC
Successful Treatment of Cancer Patient in JNMC: جے این ایم سی میں کینسر کے مریض کا کامیاب علاج - جے این ایم سی میں کینسر کا علاج
اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں سرجری کے ذریعے ایک مریض کا کامیاب علاج کیا گیا۔ Cancer Patient Successful Treatment in JNMC
![Successful Treatment of Cancer Patient in JNMC: جے این ایم سی میں کینسر کے مریض کا کامیاب علاج جے این ایم سی میں کینسر کے مریض کا کامیاب علاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15025704-1067-15025704-1650016573134.jpg)
جانکاری کے مطابق ضلع متھرا کے رہائشی سریش راجندر نام کے شخص کی غذائی نالی میں کینسر ہونے کی وجہ سے ان کا وزن اچانک کم ہونے لگا تھا۔ وہ کھانا یا دوسری اشیا آسانی سے نہیں نگل پاتے تھے ان کا چلنا پھرنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں بے تحاشا فیس اور سرکاری اسپتالوں میں طویل انتظار کا مسئلہ سریش کے اہل خانہ کے لئے کسی مصیبت سے کم نہیں تھا۔ اس دوران کسی کی رائے کے بعد سریش کے اہل خانہ نے سریش کو جے این ایم سی لے کر پہنچا، جہاں شعبہ سرجری میں غذائی نالی کا کینسر کی تشخیص ہوئی اور ملٹی اسٹیج منیجمنٹ کے ساتھ پیچیدہ سرجری کامیابی کے ساتھ کی گئی۔ Cancer treatment at JNMC
مزید پڑھیں:
جے این ایم سی کے سرجن ڈاکٹر واصف محمد علی نے ڈاکٹر منصوراحمد، ڈاکٹر عبید (انستھیٹسٹ)، پروفیسر محمد اعظم حسین اور ڈاکٹر مینک (سی ٹی وی ایس سرجن) کے ساتھ مل کر یہ سرجری کی۔ اس حوالے سے ڈاکٹر واصف نے بتایا "جے این ایم سی میں کفایتی اور مناسب علاج ونگہداشت سے سریش کی صحت ٹھیک ہوگئی ہے انہیں جلد ہی ڈسچارج کر دیا جائے گا۔