چار مہینے میں 170 جگہ مانگی نوکری، بعد میں کھڑی کی آسٹریلیا میں ملٹی نیشنل کمپنی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق سیکریٹری عامر قطب نے جیتا آسٹریلیا ینگ بزنس لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ۔
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں انوپ شہر روڈ پر واقع کبیر کالونی کی دھول بھری گلیوں سے نکل کر آسٹریلیا میں عامر قطب نے ملٹی نیشنل کمپنی کھڑی کی۔ عامر قطب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔
عامر قطب کا راستہ اتنا آسان نہیں تھا۔ دہلی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں نوکری چھوڑ کر آسٹریلیا پہنچے عامر نے وہاں چار ماہ میں نوکری کے لیے 170 جگہ درخواست دی، لیکن کامیابی نہیں ملی۔
انہوں نے وہاں ایئرپورٹ پر جھاڑو بھی لگائی اور اخبار بھی بانٹے اس کے بعد 2014 میں ڈیجیٹل سروس دینے والی ملٹی نیشنل کمپنی کھڑی کی۔ جو آج سات الگ الگ ملکوں میں اپنی سروسز دے رہی ہیں۔
آسٹریلیا میں رہنے والے عامر قطب نے بتایا کہ میں ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا تھا۔ عامر کتب نے اے ایم یو سے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور اے ایم یو طلبہ یونین کے سیکرٹری بھی بنے۔
تعلیم حاصل کرنے کے بعد دہلی کی کمپنی میں نوکری بھی کی لیکن طلبہ ویزا حاصل کرکے آسٹریلیا کا رخ کیا، لیکن یہاں آکر لگا کی شاید کوئی غلط فیصلہ کر لیا ہے۔ خاندان والوں نے بھی مذاق اڑانا شروع کر دیا تھا۔ ایسے میں ساتھ رہیں تو صرف ہمت، جہاں چار مہینے میں 170 سے زیادہ کمپنیوں میں نوکری کے لیے دروازہ بھی کھٹکھٹایا لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔