ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ زون کے اے ڈی جی پرشانت کمار کے پروموشن اور تبادلے کے بعد اب راجیو سبروال نے اے ڈی جی میرٹھ زون کی حیثیت سے کمان سنبھال لی ہے۔
جرائم پر کنٹرول اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کو کامیاب بنانا پولیس کے لیے چیلنجز - اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمار کے پرموشن اور تبادلے
اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا وباء کے خطرے سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹاف کے ساتھ پولیس انتظامیہ کو بھی نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جرائم پر قابو کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ اب پولیس کو لاک ڈاؤن کے نفاذ کو کامیاب بنانے کے لیے بھی مشکل حالات میں ڈیوٹی کرنی پڑ رہی ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج اے ڈی جی راجیو سبروال نے ان علاقوں کا دورہ بھی کیا اور پولیس افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کے لیے نئے چیلنجز اور حکمت عملی کو لے کر اے ڈی جی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جرائم کو قابو کرنے کے علاوہ ہمیں لاک ڈاؤن كو کامیاب بناتے ہوئے اس كورونا وائرس پر بھی کنٹرول کرنا ہے۔
اترپردیش کے محکمہ صحت میں تبادلے کے بعد اب پولیس انتظامیہ میں بھی تبادلے ہو رہے ہیں۔ اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمار کے پرموشن اور تبادلے کے بعد نئے تقرر کیے گئے راجیو سبروال کو بھی اب چلینجز کا سامنا کرنا ہوگا۔ کرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ہی لاک ڈاؤن کے نفاذ كو بھی کامیاب بنانا ہوگا۔