اردو

urdu

نوئیڈا میں کورونا ویکسینیشن کی کامیاب ریہرسل

By

Published : Jan 5, 2021, 8:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں منگل کے روز چھ صحت مراکز میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ریہرسل کی گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری سمیت متعدد سینئر عہدیداروں نے ویکسینیشن کی ریہرسل کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں مراکز میں موجود ہیلتھ ورکرز سے معلوماتِ حاصل کیں۔

successful dry run of covid vaccination in noida
نوئیڈا میں کورونا ویکسینیشن کی کامیاب ریہرسل

شہری علاقہ میں سیکٹر 30 پر واقع چائلڈ پی جی آئی، گریٹر نوئیڈا کے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جے آئی ایم ایس)، شاردا میڈیکل کالج اور دیہات علاقے میں سیکٹر 110 کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی)، بیسرخ میں پرائمری ہیلتھ سنٹر اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں کامیاب ریہرسل کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

مراکز میں پہلے ٹیکہ لگانے آئے ہیلتھ ورکرز کو اپنے موبائل کی بنیاد پر رجسٹرڈ کیا گیا، اس کے بعد علیحدہ کمرے میں ویکسینیشن لگائی گئی۔

نوئیڈا میں کورونا ویکسینیشن کی کامیاب ریہرسل

ویکسینیشن کے بعد تیسرے کمرے میں، انہیں آدھے گھنٹے تک مشاہدہ میں رکھا گیا۔ اس دوران، یہ بھی ریہرسل کیا گیا کہ اگر کسی کو ویکسینیشن کے بعد کوئی بری طرح متاثر ہوا تو اسے AEFI (ایڈورڈایونٹس فالوئینگ ایمینایزیشن )کے کمرہ میں لے جایا جائے گا اور وہاں علاج کرایا جائے گا۔

نوئیڈا میں کورونا ویکسینیشن کی کامیاب ریہرسل

مزید پڑھیں:

اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں کورونا ٹیکہ کاری کا ریہرسل

مرکزی کولڈ چین سے ویکسینیشن سینٹر تک ویکسین کی ریہرسل کرتے ہوئے ان خامیوں کو جاننے کی کوشش کی گئی، جو ویکسینیشن کے دوران سامنے آسکتی ہیں۔ ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری پہنچے اور انتظامات کا معائنہ کیا اور ویکسینیشن ٹیم کو ضروری ہدایات دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details