اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: کالج میں اے ٹی ایم لگانے کا مطالبہ - رضا پی جی کالج میں تقریباً 8 ہزار طلبہ زیر تعلیم

رامپور میں واقع گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں آج طلبہ نے اے ٹی ایم مشین لگانے کی مانگ کی اور اپنے مطالبے میں زور پیدا کرنے کے لیے طلبہ پرنسپل آفس میں جمع ہوئے اور انہیں میمورنڈم پیش کیا۔

کالج میں اے ٹی ایم کی مانگ
کالج میں اے ٹی ایم کی مانگ

By

Published : Nov 27, 2019, 11:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں تقریباً 8 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یہ کالج شہر کے آخری کونے پر واقع ہے۔ طلبہ نے اپنی مختلف ضروریات کو محسوس کرتے ہوئے کالج پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنئے سے کالج کیمپس میں اے ٹی ایم کی مانگ کی۔

کالج میں اے ٹی ایم کی مانگ

طلبہ رہنما ایان خاں کی قیادت میں طلبہ کا ایک گروپ آج پرنسپل آفس پہنچا، جہاں انہوں نے کالج کیمپس میں اے ٹی ایم بوتھ قائم کرنے کی مانگ کی۔ اپنی اس مانگ کو لیکر انہوں نے پرنسپل کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

پرنسپل ڈاکٹر پی کے وارشنئے نے اپنی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم بینکوں سے بات کرکے جلد ہی کالج میں اے ٹی ایم بوتھ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے شہر کے مختلف اے ٹی ایم بوتھوں پر جلد ہی کیش ختم ہو جاتا ہے اس سے طلبہ کو یقینی طور پر کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر اس کیمپس میں اے ٹی ایم بوتھ آجائے تو طلبہ کو کافی سہولت حاصل ہو جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details