اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: پرموٹ ہونے کے باوجود طلبہ پریشان - سہارنپور کی خبریں

حکومت نے سبھی جماعتوں کے طلبا وطالبات کو پرموٹ کرکے آگے کی جماعتوں میں بھیج دیا تھا لیکن کچھ طلبہ کے مارک شیٹ میں ’کامیاب‘ کی جگہ xxx لکھا ہوا ہے، جس سے طلبہ پریشان ہیں۔

پرموٹ ہونے کے باوجود طلبہ پریشان
پرموٹ ہونے کے باوجود طلبہ پریشان

By

Published : Sep 4, 2021, 10:50 PM IST

اترپردیش میں پروموٹ ہونے کے بعد بھی طالبات کو سال خراب ہونے کا خوف ستا رہا ہے کیونکہ بارہویں کے اعلان شدہ نتائج میں ان کے نام کے آگے XXX لکھا ہوا ہے۔ اس ضمن میں سہارنپور میں طالبات نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچ کر نتیجہ درست کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہفتے کے روز کچھ طالبات نے کلکٹریٹ پہنچ کر اپنے مارک شیٹ میں XXX دکھاتے ہوئے نتیجے کی درستگی کے لئے تحریر دی۔

پرموٹ ہونے کے باوجود طلبہ پریشان

واضح رہےکہ کچھ عرصہ قبل کورونا وبا کی وجہ سے تمام طالبات نے اپنے گھروں میں رہ کر آن لائن تعلیم کی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سہارنپور میں تین طلاق کا واقعہ

وباء کی روک تھام کے لیےبورڈ کا امتحان نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے حکومت نے سبھی جماعتوں کے طلبا وطالبات کو پرموٹ کرتے ہوئے آگے کی جماعتوں میں داخلے کی راہ ہموار کردی ۔لیکن کچھ طلبہ کے رزلٹ میں xxxدکھایا جارہاہے، جس سے انہیں سال خراب ہونے کا خوف ستارہاہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈی ایم آفس پہنچ کر میمورنڈم دیا اور نتیجے درست کرنے کی مانگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details