سنہ 2000 میں یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے پی ایچ ڈی اسکالرز کے لیے احکامات جاری کر کے بتایا تھا کہ پی ایچ ڈی تھیسز جمع کرنے سے قبل آن لائن سافٹ ویئر میں چیک کرانا ضروری ہے جس میں اگر 0 سے 25 فیصد چوری پائی جاتی ہے تو وہ قابل قبول ہوگی۔
وہیں 25 سے 40 فیصد چوری پائی جاتی ہے تو اس صورت میں طلبا کو 6 مہینے کا موقع دیا جائے گا اور دوبارہ لکھنے کے لیے کہا جائے گا۔
اسی طرح اگر 40 سے 60 فیصد مقالے میں چوری پائی جاتی ہے تو اس صورت میں طلبا کو ایک برس کا موقع دیا جائے گا اور دوبارہ جمع کرنے کو کہا جائے گا۔ اگر اس صورت میں زیادہ چوری پائی جاتی ہے تو کینسل کر دیا جائے گا۔
اس کے تحت ملک کی سبھی یونیورسٹیز اس پر عمل کر رہی ہیں اور آن لائن سافٹ ویئر کے ذریعے چیک کر رہی ہیں۔
اس سلسلے میں میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے لائبریرین ڈاکٹر جمال احمد صدیقی نے بتایا کہ 'گزشتہ تین برس میں 286 تھیسز کو آن لائن سافٹ ویئر میں چیک کیا گیا ہے، جس میں 215 تھیسز میں 0 سے 25 فیصد کی چوری پائی گئی ہے۔'