دارالحکومت دہلی کے آئی ٹی او پر واقع انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا کے باہر گذشتہ روز سے زبردست احتجاج جاری ہے۔
امتحان میں نمبر کم دینے کے خلاف طلباء کا احتجاج اس احتجاجی مظاہرے میں پوری دہلی کے طلباء شرکت کرنے پہنچے ہیں اور اس لڑائی کو سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی لڑا جا رہا ہے۔ ٹویٹر پر ڈیئر آئی سی اے آئی پلیز چینج کے نام سے ہیشٹیگ ٹرینڈ میں ہے۔
طلباء نے آئی سی اے آئی کی جانب سے امتحانات کی تحقیقات کے طریقہ پر سوال اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر طلباء کے نمبر کم کیے جاتے ہیں خواہ ان کے جوابات درست ہی کیوں نہ ہو۔ اسی وجہ سے ایک بڑی تعداد ڈپریشن اور خودکشی کا شکار ہو جاتی ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے آئے طلباء کے مطابق آئی سی اے آئی کے ذریعے ہم اپنے پیپرز کی جانچ دوبارہ نہیں کرا سکتے ہمیں اس کا حق ملنا چاہیے۔ جب کے سی بی ایس ای اور دیگر تعلیمی اداروں میں یہ حق حاصل ہے۔