مرادآباد:تعلیمی میدان میں جعلسازی کوئی نئی بات نہیں ہے۔نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کرنے کا جنون اور مہنگی تعلیم کے درمیان دھوکہ دہی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ریاست اترپردیش کے مرادآباد تھانے کے سول لائن علاقے میں واقع ایس ایس بی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔اس میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے ضلع کلکٹر اور ایس ایس پی سے تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ ان کی ڈگری ڈپلومہ جعلی ہے۔میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے دی گئی ڈگری ڈپلومہ جعلی ہے۔ اس کی کہیں رجسٹریشن نہیں ہو رہی۔میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے منیجر ہارون سیفی نے ڈگری حاصل کرنے کے نام پر طلباء سے بھاری رقم بٹور لی۔