اردو

urdu

ETV Bharat / state

Students Protest Against AMU Administration: اے ایم یو طلبہ کا احتجاج، پی ایچ ڈی داخلے میں گڑبڑی کا الزام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے انتظامیہ پر پی ایچ ڈی داخلے میں گڑبڑی کا الزام عائد کرتے ہوئے گزشتہ شب یونیورسٹی میں احتجاج کیا اور بعد ازاں یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ "باب سید" کو بند کرکے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ Students protest against AMU Administration

By

Published : Apr 21, 2022, 4:41 PM IST

اے ایم یو طلبہ کا باب سید پر احتجاج
اے ایم یو طلبہ کا باب سید پر احتجاج

علیگڑھ: عالمی وبا کورونا کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں سے بند علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تمام آن لائن کلاسز کو اب آف لائن کیا جا رہا ہے۔ طلبہ کے لیے یونیورسٹی کھول دیا گیا ہے، لیکن گزشتہ سب سحری کے وقت میں یونیورسٹی کے کچھ طلبہ رہنماؤں نے یونیورسٹی انتظامیہ پر پی ایچ ڈی داخلے میں گڑبڑی کا الزام عائد کرتے ہوئے باب سید (مرکزی گیٹ) پر احتجاج کیا پھر اس کو بند کرکے دھرنا پر بیٹھ گئے۔ Students protest against AMU Administration

دھرنے پر بیٹھے طلبہ رہنما اور پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہش مند فرحان زبیری کا کہنا ہے کہ 'یونیورسٹی انتظامیہ نے پی ایچ ڈی کے داخلے میں گڑبڑی کی ہے جس کی وجہ سے ان کو داخلہ نہیں ملا ہے۔' یونیورسٹی طلبہ رہنما فرحان زبیری نے یونیورسٹی میں ویمنس اسٹڈیز سنٹر میں پی ایچ ڈی کے لیے ٹیسٹ کوالیفائی کیا تھا، لیکن ان کو داخلہ نہیں ملا ہے جس پر وہ اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یونیورسٹی انتظامیہ ہم جیسے طلبہ رہنماؤں کو ہماری سرگرمیوں کی وجہ سے داخلہ نہیں دے رہی۔

ویڈیو

فرحان زبیری نے کہا کہ 'ویمنس اسٹڈیز سینٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر عذرا نے انٹرویو کے وقت مجھ سے کہا تھا کہ آپ تو وہی ہیں جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جیل گئے تھے"۔ فرحت زبیری کا کہنا ہے کہ ہماری تعلیم اور سیاسی زندگی دونوں مختلف ہے انتظامیہ ان دونوں کو جوڑ کر نہ دیکھیں، اگر میں پڑھنے لکھنے والا طالب علم نہیں ہوتا تو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے کا پی ایچ ڈی کے ٹیسٹ کیسے کوالیفائی کر لیتا، میرے ٹیسٹ میں 80 میں سے 60 نمبر آئے تھے، میرا پی ایچ ڈی کا انٹرویو بھی بہت اچھا ہوا تھا، خود وائس چانسلر نومینی نے انٹرویو کے بعد مجھ سے کہا تھا کہ آپ کا انٹرویو بہت اچھا ہوا ہے۔ Students protest against AMU Administration

مزید پڑھیں:

فرحان زبانی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز تقریبا بارہ بجے پی ایچ ڈی کا رزلٹ آیا جس میں میرا نام نہیں تھا، ہم نے اس وقت سے ہی باب سید کو بند کیا ہوا ہے، ہم نے سحری بھی یہی کی اور افطار بھی یہں کریں گے، اگر یونیورسٹی انتظامیہ ہمیں داخلہ نہیں دیتی ہے تو ہم عید کی نماز بھی یہی ادا کریں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اس کی ذمہ دار ہے اور وہ یہ سب کرنے پر ہمیں مجبور کر رہی ہے، ورنہ روزے کی حالت میں اتنی گرمی میں ہمیں کوئی شوق نہیں ہے دھرنا پر بیٹھنے کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details