اردو

urdu

ETV Bharat / state

Students Do Not Agree with Agnipath: بارہ بنکی میں اگنی پتھ سے متفق نہیں ہیں فوج کی تیاری کرنے والے طلباء - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ملک بھر میں احتجاج کررہے طلبا اگنی پتھ کی مخالفت میں ہیں. وہ اسے اپنے لیے مفید نہیں سمجھتے. ان کا ماننا ہے کہ اس اسکیم سے ان کا مستقبل محفوظ نہیں ہے. فوج کی تیاری میں لگے زیادہ تر طلبا کو اسکیم سے جھٹکا لگا ہے. ان کی ذہنی طاقت کو دھچکہ لگا ہے. انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اس فیصلے سے فوج کی نوکری اور فوجی کا جو وقار ہوتا تھا وہ اب برقرار نہیں رہے گا۔ Students Do Not Agree with Agnipath

بارہ بنکی میں اگنی پتھ سے متفق نہیں ہیں فوج کی تیاری کرنے والے طلباء
بارہ بنکی میں اگنی پتھ سے متفق نہیں ہیں فوج کی تیاری کرنے والے طلباء

By

Published : Jun 20, 2022, 8:29 AM IST

بارہ بنکی، اتر پردیش:مرکزی حکومت فوج میں تقرری کے لیے اگنی پتھ نام سے ایک نئی اسکیم لےکر آئی ہے. اس اسکیم میں 4 برس کے بعد فوجی سبکدوش ہو جائیں گے. اس وجہ سے پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے. فوج کی ملازمت اور ملک کی حفاظت کا خواب آنکھ میں لیے اس کے لیے تیاری کر رہے طلبہ حکومت کے اس فیصلے سے کیسے متاثر ہو رہے ہیں اور وہ اس فیصلے کو کیسے دیکھ رہے ہیں. یہ جاننے کے لیے ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فوج کی تیاری میں لگے طلبہ سے بات کی۔ Students Do Not Agree with Agnipath

بارہ بنکی میں اگنی پتھ سے متفق نہیں ہیں فوج کی تیاری کرنے والے طلباء

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے سیول لائین میں واقع، کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں تقریبآ 80 طلبہ فوج میں جانے کے لیے رننگ اور دیگر ورزش کرتے ہیں. سنیچر کی شب ای ٹی وی بھارت ان کے درمیان پہنچا اور ان طلبہ سے ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی. یہاں موجود تمام طلبہ اگنی پتھ کی مخالفت میں ہیں. وہ اسے اپنے لیے مفید نہیں سمجھتے ہیں. ان کا ماننا ہے کہ اس اسکیم سے ان کا مستقبل محفوظ نہیں ہے. فوج کی تیاری میں لگے زیادہ تر طلباء کو اسکیم سے جھٹکا لگا ہے. ان کی ذہنی طاقت کو دھچکہ لگا ہے. انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اس فیصلے سے فوج کی نوکری اور فوجی کا جو وقار ہوتا تھا وہ اب برقرار نہیں رہے گا۔

بارہ بنکی میں اگنی پتھ سے متفق نہیں ہیں فوج کی تیاری کرنے والے طلباء
بارہ بنکی میں اگنی پتھ سے متفق نہیں ہیں فوج کی تیاری کرنے والے طلباء

یہ بھی پڑھیں:

وہ کہتے ہیں کہ اب فوج سے آنے کے بعد فوجی صرف سکیورٹی گارڈز بن کر رہ جائیں گے. انہیں حکومت کی باتوں پر اعتماد نہیں ہے. وہ ہر چیز کی تحریر چاہتے ہیں. ان کا غصہ اس قدر ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ افسر اور سیاسی رہنما بھی پینشن نہ لیں اور اسی طرح وہ بھی چار برس بعد سبکدوش ہو جائیں. اگنی پتھ کے خلاف متعدد ریاستوں میں ہو رہے پر تشدد احتجاج کے خلاف کچھ طلبہ تو مخالف ہیں، لیکن کچھ طلباء اس مسلے پر ذمہ داران کی خاموشی سے ناراض ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details