بس میں سوار ہونے سے قبل تمام طلبا کی تھرمل اسکیننگ کی گئی۔ کووڈ ۔19 کی عالمی وبا کے پیش نظر، گوتم بدھ نگر انتظامیہ کی جانب سے دیگر ریاستوں کے ضلع میں مقیم تارکین وطن کارکنوں اور طلبا کو ان کے گھر بھیجنے کے لئے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اسے سلسلہ کی یہ ایک کڑی ہے۔
کیرالہ کے طلبا نوئیڈا سے روانہ - Kerala's Student stranded in Noida
ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی سربراہی میں نوئیڈا سے ریاست کیرالہ کے اٹھارہ طلباء کو دہلی کیرل اسکول کے لئے بس سے روانہ کیا۔ وہاں سے تمام طلبہ ٹرین کے ذریعہ کیرالہ جائیں گے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک کیا گیا ہے جس سے ملک کے دیکر مقامات پر لوگ پھنس گئے ہیں۔ اب انہیں ان کے ابائی وطن بھیجنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر پہلے مرحلے کا لاک ڈاؤن 25 مارچ سے 14 اپریل تک 21 روز کے لیے کیا گیا۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کا لاک ڈاؤن 15 اپریل سے 3 مئی تک 19 روز کے لیے کیا گیا۔ تیسرے مرحلے کا لاک ڈاؤن 4 مئی سے 17 مئی تک 14 روز کے لیے کیا گیا۔ اس کے باوجود جب ملک بھر کے دیگر مقامات سے کورونا کے زیادہ معاملے سامنے آئے تو چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔ چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن 18 مئی سے 31 مئی تک 14 روز کے لیے کیا گیا۔