بارہ بنکی:اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کے بنکی قصبے میں واقع مدرسہ نفیس فاطمہ للبنات Madarsa Nafees Fatima Lilbanat میں جمعرات کو جشن ردائے قرات کا اہتمام کیا گیا۔ Qirat Function in Barabanki
بارہ بنکی میں جشن ردائے قرات کا اہتمام جشن ردائے قرات میں مدرسے کی 7 طالبات کو قرات کے اسناد پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ریاست کی مختلف اضلاع سے تشریف لائی معلمات نے خواتین کو ملی اور سماجی مسائل کے تئیں بیدار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Islamic Quiz Competition in Barabanki : بارہ بنکی میں اسلامک کوئیز اور قرات مقابلہ منعقد
واضح ہو کہ مدرسہ نفیس فاطمہ للبنات بنکی قصبے میں 2018 میں قائم کیا گیا، جو لڑکیوں کو اسلامی تعلیم فراہم کرانے کا اہم مرکز ہے۔ ہر برس یہاں پر حفظ مکمل کرنے والی طلبہ کے اعزاز میں جشن ردائے قرات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
چار برس میں یہاں سے 27 لڑکیاں حفظ مکمل کر چکی ہیں۔ اس سال یہاں سے 7 طالبات نے حفظ مکمل کر کے قرات اور تجوید کی سند حاصل کی۔
ان تمام 7 طالبات کو سند کے علاوہ مختلف تحائف اور انعامات سے نواز گیا اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
اس موقع پر اطراف کی اضلاع سے آئیں تمام معلمات نے خواتین کو ملی اور سماجی مسائل کے تئیں بیدار کیا اور ان سے اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اپیل کی۔