پلیئرس ان نان بیٹل گراؤنڈ یعنی پب جی گیم تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور تقریباً ہر دوسرے شخص کے موبائیل میں یہ گیم موجود ہے جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔
پب جی گیم سے بچوں کا مستقبل خطرے میں، ویڈیو موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی بچے پڑھائی میں کم اور پب جی گیم پر زیادہ وقت صرف کر رہے ہیں۔
اس بارے میں جب ای ٹی بھارت کے نمائندے نے چند خواتین سے باتیں کی تو انہوں نے فکر انگیز جملوں میں بتایا کہ اس گیم کی وجہ سے بچے پرھائی پر توجہ نہیں دے رہے ہیں، نا اسکول کے کام کرہے ہیں اور نا ہی کوئی دوسری بات کرتے ہیں ہر وقت پب جی گیم کے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس گیم پر پابندی لگائے ورنہ بچوں کا مستقبل خراب ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اس گیم کی وجہ سے ملک میں کئی بچوں نے خودکشی بھی کی ہے لیکن اس گیم کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔