اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں چھ امتحان مراکز بنائے گئے ہیں، جن میں 4504 طلبا امتحان میں شامل ہوں گے۔ مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار نے امتحان شروع ہونے کے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ساری تیاریاں مکمل ہیں۔ نقل نہ ہو، اس لیے صرف انہی مدارس میں سینٹر بنایا گیا ہے جہاں پر تمام سہولیات پہلے سے مہیا ہیں۔
مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'نقل روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے ہوں گے، طلبا کو بیٹھنے کے لیے فرنیچر ہوگا لیکن زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔'
ای ٹی وی بھارت نے دارالحکومت لکھنؤ کے مدرسہ جامعہ عربیہ مخنزن العلوم میں جا کر گراؤنڈ رپورٹنگ کی جس میں واضح ہوتا ہے کہ جو دعوے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کیے گئے ہیں۔
یہاں پر محض تین کمروں میں ہی سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے۔ طلبا فرش پر بیٹھ کر پریشانی سے جوابات لکھ رہے تھے۔ امتحان شروع ہونے سے پہلے پرنسپل سکریٹری منوج سنگھ نے بھی بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ امتحان میں نقل نہ ہو، اس کے لئے سبھی امتحان مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں'۔
مدرسہ کے مدیر مولانا امتیاز نے بتایا کہ 'طلبا کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے ہم نے اپنی طرف سے سہولیات دینے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے مدرسہ میں پہلے سے ہی 'سی سی ٹی وی' کیمرے لگے ہیں لیکن جن کمروں میں امتحان ہو رہے ہیں ان میں سے صرف 'تین کمروں' میں ہی لگے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
موج پور تشدد میں سات افراد ہلاک
'امن وامان کو برقرار رکھا جائے'