ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آج موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے 28 دنوں بعد کھلا تاہم یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے پہلے مرحلہ کے تحت آج یونیورسٹی کی فیکلٹی (میڈیسن، یونانی، مینجمنٹ اور انجینئرنگ) موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھلا لیکن یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر طارق منظور اور رجسٹرار عبدالحمید کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔