اردو

urdu

By

Published : Feb 10, 2021, 5:43 PM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اسکول آنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں طالب علم

ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع میں بدھ کے روز سے جونیئر اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ 9 ماہ بعد بحال ہوا۔ اس طویل مدت تک اسکول بند ہونے کے باوجود زیادہ تر طلبہ نے اسکول آنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ اسکول انتظامیہ اس کے پیچھے کی وجہ آن لائن کلاسیز کو مان رہا ہے، حلانکہ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ دنوں میں طلبہ کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

students are not showing interest in coming to school in barabanki
اسکول آنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں طالب علم

نو ماہ بعد درجہ چھ، سات اور آٹھ میں تعلیمی سلسلہ بحال ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اقلیتی ادارہ عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج کا دورہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

یہ اسکول اپنے ڈسپلن کے لیے پورے ضلع میں مشہور ہے۔ یہاں کے پرنسپل احرار احمد نے بتایا کہ بدھ کے روز جونئیر کلاس کی جو حاضری ہے وہ بہتر نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے یہاں ان درجوں میں کل 713 طلبہ رجسٹرڈ ہیں۔ 50 فیصدی طلبہ بلانے کی ہدایت ہے، لیکن اس کے باوجود حاضری بہتر نہیں ہے۔

انہوں نے حاضری کم ہونے کی وجہ آن لائن کلاسز کو بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ والدین کے پاس آپشن ہونے کی وجہ سے بھی حاضری کم ہے۔

مزید پڑھیں:

ایودھیا مسجد ٹرسٹ کے 10 ویں ٹرسٹی کا انتخاب

دلچسپ بات یہ ہے اسکول میں لڑکوں کی حاضری ضرور کم تھی لیکن لڑکیوں کی تعداد کہیں بہتر تھی۔ اسکول آنے والے تمام طلبہ خوش تھے اور وہ آف لائن پڑھائی کو بہتر مان رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details