مظفر نگر: وائرل ویڈیو میں اسکولی ٹیچر کے کہنے پر پیٹے گئے بچے کو جمعیت علمائے ہند نے لیا گود تا عمر تعلیم کا اٹھائے گی خرچہ۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کھتولی کے تھانہ منصور پور علاقے کے گاؤں کھباپور میں واقع نیہا پبلک اسکول کے وائرل ویڈیو میں پیٹے گئے بچے کی خیر و خبر لینے کے لیے جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر ایک وفد مولانا ارشد مدنی دامت برکاتھم العالیہ صدر جمعیۃ علماء ھند کی ایماء پر مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر جمعیۃ علماء مظفر کی قیادت میں گاؤں کھباپور پہنچا گاؤں پہنچ کر وفد نے بچے کے والدین سے بات چیت کی اور ان کی پریشانیوں کو سنا اس کے بعد جمعیت علماء ہند نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے بچے کی تا عمر تعلیم کا خرچہ اٹھانے کی ذمہ داری لی۔
Jamiat Ulama Hind وائرل ویڈیو میں اسکولی ٹیچر کے کہنے پر پیٹے گئے لڑکے کو جمعیت علمائے ہند نے لیا گود تاعمر تعلیم کا اٹھائے گی خرچہ
وائرل ویڈیو میں اسکولی ٹیچر کے کہنے پر پیٹے گئے بچے کو جمعیت علمائے ہند نے لیا گود تا عمر تعلیم کا اٹھائے گی نمام خرچہ۔Jamiat Ulama Hind
Published : Aug 26, 2023, 10:43 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Neha Public School Beating Case مظفر نگر اسکول معاملے میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
ابھی گزشتہ کل اس گاؤں میں ایک واقعہ پیش آیا جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائیرل ہورہا جو کے ایک بچے کو اسکے استاذ کے ذریعہ بچوں سے تنبیہ کرانے کا ہے جو ایک شدت پسند واقعہ ہے کی اس بچے کی ٹیچر نے اس کے مذھب کی بنیاد پر دوسرے بچوں سے پٹوایا ہے جو کی سراسر غلط ہے اور جمعیۃ علماء اسکی سخت سے سخت مذمت کرتی ہے اسی پر مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نے کہا کی جمعیۃ علماء ھند نے اس بچے کو گود لیا اور ساتھ ہی ساتھ اس بچے کی تمام تعلیم کا خرچ جمعیۃ علماء ھند اپنے خرچے سے اٹھائیگی۔ اس وفد میں حاجی عزیز الرحمن رکن ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر مفتی محمد دانش قاسمی نائب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر مولانا جمشید امام و خطیب مسجد قباء مولانا عبد الباری امام و خطیب مسجد مصطفی مولانا شھنواز شھر کھتولی مولانا مونس کھتولی اور دیگر حضرات شامل تھے۔