علی گڑھ: اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ کے البرکات اسکول میں کھیل کے دوران طلباء کی لڑائی میں 12 سالہ طالب علم فردین خان شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد علاج کے لیے اسے دہلی ایمس کے آئی سی یو میں داخل کروایا گیا، اس معاملے میں اسکول انتظامیہ اور ایک کوچ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ Aligarh School Fight
تفصیلات کے مطابق ضلع علیگڑھ کے انوپ شہر پر واقع البرکات پبلک اسکول میں کھیل کے دوران طلباء کے درمیان غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ 12 سالہ فردین خان البرکات پبلک اسکول میں چھٹی جماعت کا طالب علم ہے جو تھانہ دہلی گیٹ ترکمان گیٹ کا رہائشی ہے۔ جس کی اسکول میں کھیل کے دوران اسکول میں طلباء سے 27 ستمبر کو لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد یکم نومبر کو علیگڑھ ہسپتال کے بعد تین نومبر کو دہلی AIIMS میں داخل کروایا گیا جہاں کے آئی سی یو میں فردین کا علاج چل رہا ہے جس کی حالت والد کے مطابق نازک ہے۔ 12 سال کا طالب علم فردین خان شدید زخمی ہوگیا، اس کی حالت اتنی خراب ہوگئی کہ اسے علاج کے لیے پہلے تو علیگڑھ ہسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن نازک حالت کے مدنظر ڈاکٹروں نے دہلی کے ہسپتال ریفر کر دیا جس کے بعد فردین دہلی ایمس AIIMS کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے۔ Student Injured During Fight in School