طلبا کو پرنسپل کے ذریعہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو بنانا بھاری پڑگیا۔ دراصل طلبا نے پرنسپل کے ویڈیو کو وائرل کردیا۔ ویڈیو کو گروپ میں شیئر کرنے پر ایک طالب علم کو اسکول سے نکال دیا گیا۔ وہیں طالب علم نے ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچ کر انصاف کی فریاد کی ہے۔
طالب علم کو پرنسپل کی ویڈیو وائرل کرنا بھاری پڑا اتر پردیش کے سہارنپور میں تھانہ بہاری گڑھ کے گاؤں اسماعیل پور کے رہنے والے وجے کمار جے جنتا انٹر کالج میں 12ویں کلاس کے طالب علم ہیں، ویڈیو شیئر کرنے پر پرنسپل نے وجے کمار کو اسکول سے باہر نکال دیا ہے۔
اس معاملے پر طالب علم کا کہنا ہے کہ اسکول کے کچھ بچوں نے پرنسپل کی سگریٹ پیتے ہوئے ایک ویڈیو بنا لی تھی، جس کو وائرل کردیا گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ دوسرے اسکول میں بھی داخلہ نہیں مل رہا ہے۔ طالب علم نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچ کر انصاف کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Cruise Party Case: شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو سمن
اس سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ طالب علم کو لکھت طو رپورٹ دینے کے لئے کہا گیا ہے اور اس معاملے کی جانچ کی جائےگی۔