گریٹر نوئیڈا: اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں گور سٹی سوسائٹی کی رہنے والی بسوا بھارتی اتوار کی صبح یوکرین سے اپنے گھر واپس آگئ، تاہم اب وہ یوکرین میں پھنسے اپنے دوستوں کو لے کر پریشان Russia-Ukraine War ہیں۔
بشوا بھارتی نے بتایا کہ وہ 23 فروری کی رات کا منظر اپنی زندگی تک یاد رکھیں گے۔ بھارتی یوکرین کے شہر چرنیوسٹی میں بی ایس ایم یو یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی پڑھائی کررہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس نے یوکرین پر روس کے حملے کے پیش نظر پرواز کے ٹکٹ 23 فروری کے لیے پہلے ہی بک کرا لئے تھے۔ لیکن اس سے پہلے کہ وہ ہوائی اڈے پر پہنچ پاتیں۔ روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا Russia-Ukraine War ۔ حملہ کے وقت وہ بس میں موجود تھیں، یوکرین کی سڑکوں پر افراتفری مچ گئی۔ سڑک کئی کلومیٹر تک بلاک رہی۔ جو جہاں تھا، وہیں رہا۔ وہ تقریباً 10 گھنٹے تک جام میں پھنسی رہیں۔ لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ ہر طرف چیخ پکار سنائی دے رہی تھی۔ یہ دیکھ اور سن کر ان کی بھی روحیں کانپ گئیں۔ کھانے کی بات تو دور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے تھے۔