اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع ایم آئی ٹی انجینئرنگ کالج میں آج ایک طالب علم کو کچھ لڑکوں نے چاقو مار کر قتل کردیا۔ معاملے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی جانی تھانہ کی پولیس نے کالج کے پانچ طلبا کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا۔ مقتول بی ٹیک سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا۔ Student killed in Meerut Engineering College
Student Killed in Meerut Engineering College: میرٹھ کے انجینئرنگ کالج میں طالب علم کا قتل - Murder case at MIT Engineering College
ایم آئی ٹی انجینئرنگ کالج میں آج ایک طالب علم کو کچھ لڑکوں نے چاقو مار کر قتل کردیا۔ مقتول بی ٹیک سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا۔ Student killed in Meerut Engineering College
مزید پڑھیں:
معاملے کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ آپسی رنجش کو لے کر انجینئرنگ کالج کے طالب علم کا کالج کے کچھ طلباء کی جانب سے قتل کی واردات کو انجام دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نکھل کمار ایم آئی ٹی کالج میں بی ٹیک سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا، بدھ کو نکھل کمار کا کچھ طلباء سے جھگڑا ہوا تھا، اس کی وجہ سے حملہ کر کے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور کالج عملہ نے نکھل کو سبھارتی میڈیکل کالج میں داخل کرایا جہاں کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ Student killed in Meerut Engineering College