اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: دسویں جماعت کے طالب علم کا گلا دبا کر قتل - گلا دبا کر قتل

ایس پی وپن ٹنڈا نے بتایا کہ 'پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے، بھانو نامی اس کے ہم جماعت کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دونوں میں موبائل کو لے کر جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد بھانو ورون سے انتقام لینا چاہتا تھا۔'

امروہہ: دسویں جماعت کے طالب علم کا گلا دبا کر قتل
امروہہ: دسویں جماعت کے طالب علم کا گلا دبا کر قتل

By

Published : Jul 29, 2020, 1:01 PM IST

امروہہ ضلع کے تھانہ دیہات علاقے کے گاؤن ملاک بکنی میں ایک ہی جماعت کے طالب علم بھانو نے اپنے ساتھی ورون کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اسکول میں موبائل پر ہونے والے جھگڑے کا انتقام لینے کے لئے بھانو نے ورون کی جان لے لی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

امروہہ: دسویں جماعت کے طالب علم کا گلا دبا کر قتل

دراصل ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے تھانہ دیہات علاقے کے ملاک بکنی گاؤں کا رہائشی ورون اپنے دوست بھانو کے ساتھ گھومنے گیا تھا لیکن وہ واپس گھر نہیں لوٹا۔ جب بہت دیر ہو گئی تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی لیکن ناکام رہے۔ انہوں نے اس معاملے کی اطلاع تھانہ امروہہ کو اطلاع دی۔

اس معاملے کو لے کر امروہہ ضلع کے ایس پی وپن ٹنڈا نے بتایا کہ 'تھانہ امروہہ دیہات پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے، بھانو نامی اس کے ہم جماعت کو حراست میں لے لیا۔ جس کے بعد معلوم ہوا کہ بھانو امروہہ نگر کے سائی بابا اسکول میں ورون کے ساتھ پڑھتا تھا اور ان دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ جس کے بعد بھنو نے ورون سے انتقام لینا چاہتا تھا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'بھانو نے ورون کو اس کے گھر سے بلایا اور اسے گاؤں کے باہر لے گیا اور رسی سے گلا گھونٹ کر فرار ہوگیا۔'

ایس پی نے بتایا کہ 'پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details