نالج پارک میٹرو اسٹیشن سے طالب علم کی چھلانگ گریٹر نوئیڈا: ریاست اترپردیس کے گریٹر نوئیڈا میں ایک طالب علم نے نالج پارک میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگا دی۔ اس سے اسٹیشن کمپلیکس میں افراتفری مچ گئی۔
ریلوے پولیس کی مدد سے نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔میٹرو ٹریک پر کودنے کا ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید اور وائرل ہو گئی۔
ریلوے پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور نوجوان کی خودکشی کرنے کی اصل وجہ کے بارے میں معلومات حاصل کرکی کوشش کر رہی ہے۔اس واقعے کے سبب سیکیورٹی انتظامات پر ببی سوال اٹھنے لگے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت نتیش کمار ولد شنکر پرساد کے طور پر ہوئی ہے ۔وہ بہار کا رہنے والا تھا۔ اکشر دھام نئی دہلی میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا اور روزانہ گریٹر نوئیڈا میٹرو سے آتا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Youth Dead Body Found in Suspicious Condition بستی میں مشتبہ حالت میں ایک شخص کی لاش برآمد
پولیس نے بتایا کہ نالج پارک کے ایک کالج سے بی بی اے کورس کر رہا تھا۔ طالب علم نتیش نے نالج پارک اسٹیشن پر میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا دی۔وہ گریٹر نوئیڈا کے منگل مئے انسٹیٹوٹ کے تیسرے سال کا طالب علم تھا۔ لوگوں نے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ نتیش کو بری طرح چوٹ لگی تھی۔ علاج کے دوران دیر رات اس کی موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد طالب علم کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔