اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: طالب علم کی سڑک حادثہ میں موت

ضلع رامپور میں سڑک حادثے میں گیارہویں جماعت کے طالب علم قارب خان کی موت ہوگئی۔ ان کی اچانک موت سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

رامپور: طالب علم کی سڑک حادثہ میں موت
رامپور: طالب علم کی سڑک حادثہ میں موت

By

Published : Jun 18, 2021, 8:13 AM IST

Updated : Jun 18, 2021, 8:19 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ایک سڑک حادثہ میں گیارہویں جماعت کے طالب علم قارب خان کی خوفناک موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق قارب خان اپنے تین دوستوں کے ساتھ جپسی میں سوار ہوکر کہیں جا رہے تھے، راستے میں گاڑی ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے سبب سیوا اسپتال کے معروف ایم ڈی ڈاکٹر محمود خان کے بیٹے جو کہ گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے، کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی جبکہ دیگر تین افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے تھے جس میں سے تین کو معمولی چوٹیں آئی تھیں اور ان کا علاج و معالجہ سیوا اسپتال میں جاری تھا جبکہ ایک کے سر میں زیادہ چوٹیں آنے پر اس کو ہائر سینٹر مرادآباد ریفر کیا گیا۔ آج علاج کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی۔

واضح رہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والا نوجوان قارب خان رامپور کے گرین ووڈ اسکول کے درجہ 11 کا طالب علم تھا۔ ان کی اچانک ہوئی موت سے ان کے گھر میں کہرام مچ گیا۔


Last Updated : Jun 18, 2021, 8:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details