بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں چھیڑ چھاڑ سے دلبرداشتہ جماعت سات کی ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ طالبہ کچھ لڑکوں کی چھیڑ خانی سے کافی دلبرداشتہ تھی اور اسی ضمن میں اس نے بدھ کو پھانسی لگا لیا۔ student commits suicide by hanging in bareilly
اہل خانہ نے نازک حالت میں اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں ہفتہ کی دیر رات اس کی موت ہوگئی۔ متاثرہ کی ماں نے امت پٹیل کے خلاف تھانہ بتھری چین پور میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے امت کی تلاش شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں پیر کو پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔