ریاست اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Assembly Elections in Uttar Pradesh کے پیش نظر ابتدائی مراحل کے لیے امیدواروں کے ناموں کے اعلان سے قبل بی جے پی رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ پارٹی ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی شرکت کی۔
Strong Contestant From Modi Nagar Assembly Seat: مودی نگر اسمبلی سیٹ سے شری کانت تیاگی مضبوط دعوے دار ذرائع کے مطابق بی جے پی کے ابتدائی مراحل کے امیدواروں کی فہرست BJP List of Candidates تقریباً تیار ہے۔ فہرست میں اتر پردیش غازی آباد کے مودی نگر سے شری کانت تیاگی کے بی جے پی سے امیدوار ہونے کی امید جتائی جا رہی ہے۔
Strong Contestant From Modi Nagar Assembly Seat: مودی نگر اسمبلی سیٹ سے شری کانت تیاگی مضبوط دعوے دار مودی نگر اسمبلی سیٹ Modi Nagar Assembly Seat سے بی جے پی امیدوار کا جلد ہی اعلان ہو سکتا ہے۔ شری کانت تیاگی بی جے پی کسان مورچہ کے قومی ایگزیکٹو ممبر ہونے کے علاوہ ریاست کے سینیئر لیڈران کے قریب ہیں اور ان کی شبیہ بھی غیر متنازع ہے۔ اس لیے غازی آباد ضلع کے 57-مودی نگر اسمبلی سیٹ سے مضبوط امیدوار قرار دئے جا رہے ہیں ہیں۔ بی جے پی کے علاوہ دیگر پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔
Strong Contestant From Modi Nagar Assembly Seat: مودی نگر اسمبلی سیٹ سے شری کانت تیاگی مضبوط دعوے دار یہ بھی پڑھیں: Yogi Adityanath Likely to Contest from Ayodhya: یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا سے لڑ سکتے ہیں انتخاب؟
ذرائع کے مطابق مودی نگر سے موجودہ بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر منجو شیواچ سے لوگوں کی ناراضگی ہے اور علاقے میں دیگر امیدواروں کے مقابلہ ان کی مقبولیت کافی کم ہے۔ اس لئے علاقے میں ان کی کمزور ہوتی پکڑ اور ناراضگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، علاقے کے ترقیاتی کاموں میں اہم کردار ادا کرنے والے شری کانت تیاگی کو ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔ Strong Contestant From Modi Nagar Assembly Seat