ڈی ایس پی لال گنج رمیش چندر نے بتایا کہ آج صبح تلوری گاوں میں آراضی کے تنازع میں عبدالحسیب وغیرہ نے مستقیم 70 و بچانے پہونچی انکی بہو سیف النساء 30 کو مار پیٹ کر شدید زخمی کر دیا ۔
مار پیٹ میں متعدد افرد ہلاک - اترپردیش میں پرتاپگڑھ
اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے تلوری گاوُں میں منگل کی صبح اراضی کے تنازع میں ہوئی مار پیٹ میں سسر کی موت ہوگئ جبکہ بہو شدید زخمی ہے ۔
مار پیٹ میں متعدد افرد ہلاک
علاج کیلئے مقامی اسپتال لایا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے مستقیم کو مردہ قرار دیا ۔وہیں پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد اجمل کی شکایت پر عبدالحسیب سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل و دیگر دفعات میں کیس درج کر لاش پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیجا ۔وقوعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔