اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش کی نیپال سے متصل سرحد پر سخت نگرانی

پڑوسی ملک نیپال سے جاری تازہ کشیدگی کے درمیان اترپردیش کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری اور پیلی بھیت اضلاع کی 550 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

اتر پردیش کی نیپال سے متصل سرحد پر سخت نگرانی
اتر پردیش کی نیپال سے متصل سرحد پر سخت نگرانی

By

Published : Jun 14, 2020, 6:42 PM IST


سرکاری ذرائع نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بین الاقوامی سرحد سیل ہونے کے باوجود نئی خرافات سے بچنے کے لئے کی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات مسلح پولیس فورس اور پولیس کی طرف سے انتہائی چوکسی برتی جا رہی ہے۔


ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی سر حد کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اورکھوجی کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ سر حد کو جوڑنے والے خام۔ پکے راستوں کے علاوہ دریا اور نالوں کی بھی نگرانی کے لئے سکیورٹی فورس تعینات کئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں بین الاقوامی سر حد کی نگرانی کے لئے تعینات دیگر تمام انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیاں بھی انتہائی چوکسی برت رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details