اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: محرم کے پیش نظر پولیس کی سخت نگرانی - ان دنوں میں زبردست بھیڑ ہوتی تھی

اترپردیش کے ضلع مئو میں یوم عاشورہ کے موقع پر پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔ یہاں پر کورونا وائرس کی وجہ سے یوم عاشورہ کے جلوس نہیں نکالے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے امام باڑہ سنسنان نظر آئے، حالانکہ یہاں ان دنوں میں زبردست بھیڑ ہوتی تھی۔

strict police surveillance in view of muharram in mau uttar pradesh
مئو میں محرم کے پیش نظر پولیس کی سخت نگرانی

By

Published : Aug 30, 2020, 8:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں یوم عاشورہ کے دن تعزیہ اور جلوس کو نکالنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ سخت نگرانی کر رہی ہے۔ تعزیہ چوک کے آس پاس کے علاقوں میں پولیس فورس کے ساتھ ساتھ پی اے سی کی بھی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

مئو میں محرم کے پیش نظر پولیس کی سخت نگرانی

ان علاقوں میں پولیس مسلسل فلیگ مارچ کر رہی ہے۔ پولیس کی کئی ٹیمیں عزاخانوں کے قریب نگرانی میں مصروف ہے۔ حالانکہ عزادار حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈلائن پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔ کسی طرح کی خلاف ورزی کی کوئی خبر نہیں ہے۔

لکھنؤ میں کورونا کا قہر جاری

عزاداروں کے مطابق حکومت نے جو بھی حکم نامہ جاری کیا ہے اس پر سختی سے یوم عاشورہ کے دن عمل کیا جائے گا۔

مئو میں محرم کے پیش نظر پولیس کی سخت نگرانی

بتا دیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار محرم کے موقع پر پولیس کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار محرم میں نکلنے والے جلوس پر حکومت نے پوری طرح پابندی لگا دی ہے۔

ملک بھر میں آج یومِ عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ اور انتظامیہ نے مجالس کے نکالنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ کچھ مقامات پر ہجوم کے اجتماع کے مدنظر امام باڑہ اور درگاہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details