اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 5:06 PM IST

ETV Bharat / state

Dengue Cases in Lucknow ڈینگو کو لیکر لکھنؤ میں الرٹ، سخت ہدایات جاری

اترپردیش کےمالیات اور پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ نے کہا کہ بہت سے کارکن مختلف جگہوں پر صفائی کا سفیر بننا چاہتے ہیں، انہیں ایسا ضرور بنایا جائے لیکن اس کے علاوہ صاف ستھرے ماحول کے فروغ کی کمیٹیوں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

Etv Bharat لکھنؤ میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے معاملات کے روک تھام کے لیے سخت ہدایات
Etv Bharat لکھنؤ میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے معاملات کے روک تھام کے لیے سخت ہدایات

لکھنؤ: اترپردیش کےمالیات اور پارلیمانی امور کے وزیر اور لکھنؤ کے انچارج سریش کمار کھنہ نے، لکھنؤ ضلع میں ڈینگی بخار کے بڑھتے ہوئے معاملات کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ اور میونسپل کمشنر، میونسپل کارپوریشن، لکھنؤ کو خط لکھ کر ان سے کہا ہے کہ اس کی روک تھام اور علاج کے لیے موثر اقدامات کریں۔ شہر میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ایک تشویشناک علامت ہے، اس کے لیے روک تھام اور علاج دونوں بہت ضروری ہیں۔


وزیر انچارج نے ہدایت دی ہے کہ لکھنؤ میں دوا کا سخت اور باقاعدگی سے چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو مکھیوں اور مچھروں سے نجات مل سکے۔ جہاں پانی جمع ہونے کا مسئلہ ہے وہاں مچھروں کی افزائش زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ڈینگی جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس کے پیش نظر ایسے مقامات کی نشاندہی کرکے خصوصی مہم چلائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تہوار کا سیزن بھی آنے والا ہے، جس میں رام لیلا کا انعقاد کیا جائے گا اور کئی مقامات پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے ضروری ہے کہ ایک ہفتہ اور پندرہ دن تک سخت صفائی مہم کا اعلان کیا جائے، صفائی اور فوگنگ کا کام انجام دیا جائے، کوڑا کرکٹ وغیرہ کو ٹھکانے لگانے کا کام بھی باقاعدگی سے کیا جائے۔ کھنہ نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو پینے کے صاف پانی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اور کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گھروں میں صرف صاف پانی کی فراہمی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Action on Lucknow Madarsa تحفظ اطفال کمیشن کا مدرسے میں پڑھنے جا رہے بچوں کو چھڑانے کا دعویٰ

انچارج وزیر نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ بہت سے کارکن مختلف جگہوں پر صفائی کا سفیر بننا چاہتے ہیں، انہیں ایسا ضرور بنایا جائے لیکن اس کے علاوہ صاف ستھرے ماحول کے فروغ کی کمیٹیوں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے بھی مناسب کاروائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details