نوئیڈا: ریاست اترپردیس کے نوئیڈا میں اسٹریٹ وینڈر ورکرز یونین (پتھ وکریتا کرمکار یونین) نے پتھ وکریتا کرمکار یونین کے جنرل سکریٹری اور سی آئی ٹی یو کے ضلع صدر گنگیشور دت شرما کی قیادت میں دکانداروں نے نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر سیکٹر 6 میں زبردست مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ، حکومت اتر پردیش اور سی ای او کو میمورنڈم بھی دیا جس میں جن دکانداروں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے ان کا موقع پر ہی سروے/ تصدیق کریں۔ ان کے کام کی جگہوں کے قریب وینڈنگ زون بنائیں اور ان دکانداروں کے لئے جگہ دستیاب کرائیں جن کے ویری فکیشن ہو چکے ہیں۔ ان کا ڈرا کرنے ،جو وینڈنگ زونز غلط جگہ پر بنائے گئے ہیں۔
دکانداروں کی رضامندی سے،انہیں ایسی جگہ پر منتقل کیا جائے جہاں ان کا کام ہو سکے۔ موجودہ کرایہ کی رقم کو کم کر کے اسے ریاستی دارالحکومت لکھنؤ کے برابر مقرر کیا جائے اور کووڈ-19 سے متاثر ہونے والے سال 2020-2021 کے لئے کرایہ معاف اور ان دکانداروں کو بحال کیا جائے جن کا لائسنس بغیر اطلاع/معلومات کے غلط طریقے سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ساتھ ہی تمام تنظیموں/ایسوسی ایشنز/اسٹریٹ وینڈرز کی یونینوں سے ایک ایک نمائندہ لے کر سٹی اسٹریٹ وینڈنگ کمیٹی کو مستقل طور پر تشکیل دینے اور TVC کمیٹی کو تمام حقوق دینے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔ وہ دکاندار جن کے ہاکرز اور سامان اتھارٹی کے اہلکاروں نے مفت ضبط کیا ہے۔ وہ جرمانہ 50,000 روپے سے کم کر کے زیادہ سے زیادہ 2000 روپے تک کر دیا جائے۔