الہٰ آباد ہائی کورٹ نے بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل احمد خان کے 31 جولائی 2019 کو پاس کیے گئے معطلی کے آرڈر پر روک لگادی ہے اور ریاستی حکومت سے 4 ہفتے میں عرضی کا جواب دینے کو کہا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 11 نومبر کو ہوگی۔
کورٹ نے عرضی گزار کے خلاف محکمہ جاتی جانچ کی کارروائی ایک مہینے میں پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔ یہ حکم جسٹس سرل شریواستو نے ڈاکٹر کفیل خان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔
قابل ذکر ہے کہ عرضی میں 2018 میں ڈائرکٹوریٹ دفتر لکھنؤ سے وابستہ تھا تو اسی وقت بہرائچ میں انسیفیلائٹس بیماری کی وجہ سے ایک ہفتے میں 70بچوں کی اموات ہوگئی تھیں۔ ایسے میں عرضی گذار علاج کرنے وہاں گیا تھا اور عرضی گذار کو بغیر اجازت جبراََ بچوں کا علاج کرنے و سرکار مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں معطل کردیا گیا تھا۔ جسے چیلنج کیا گیا ہے۔