میرٹھ: جشن آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں خواتین کی عزت و احترام کرنے کو لیکر بات کہی تھی۔ وزیراعظم کی تقریر پر عمل کرتے ہوئے اب میرٹھ میں خواتین کی عزت کے لئے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ سماجی کارکن سنیل جگلان نے خواتین کے بدسلوکی اور تشدد پر قابوپانے کے لئے 'گالی بند گھر' مہم شروع کی ہے۔Stop Abusing Womens Campaign IN Meerath
اس مہم کے بارے میں سنیل جگلان نے کہا کہ دیہی اور شہری ترقیاتی کے ماڈل کو اتر پردیش کے ہر ضلع اور گاؤں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے اس مہم کو شروع کی گئی ہے ۔اس کے لئے میرٹھ ضلع کو خواتین پر مبنی بدسلوکی سے پاک بنانے کے لئے ایک گالی بند گھر مہم شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس مہم کے تحت گھر گھر گالی بند مہم کے چارٹ لگائے جا رہے ہیں جس میں گھر کے افراد کے نام لکھ کر ان کی طرف سے دی جانے والی گالیاں بھی آئے روز لکھی جا رہی ہیں۔تاکہ ان کی گالیوں پر لگام لگائی جا سکیں.