اس کے بعد مشتعل لوگوں نے سڑک پر جام لگا کر پتھراؤ کیا، اس واقعہ میں پولیس اہلکاروں سمیت تقریبا 12 افراد کے زخمی ہوئے ہے ۔
انتظامیہ نے توڑے گیے مجسمے کی جگہ نیا مجسمہ نصب کرا دیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے شکمبری دیو ی مارگ پر جام لگانے ، عقیدمندوں اور پولیس پر پتھراؤکرنے کے معاملے میں انچارج انسپکٹر منیندر سنگھ کی جانب سے 77 نامزداور 400 نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) مکیش چندر شرما نے بدھ کو یہاں بتایا کہ پولیس اور خفیہ ایجنسیاں شرپسند عناصر کی نشاندہی کرنے کے کام میں مصروف ہیں ، جن لوگوں کو پولیس نے مقدمے میں نامزد کیا ہے ان میں اس گاؤں کا درجہ فہرست ذات کا نریش کمار ولد سنگارو بھی شامل ہے ۔