اردو

urdu

ETV Bharat / state

ووٹنگ کے دوران پتھراؤ، پولیس اہلکار سمیت تین زخمی - سہسرام

بہار میں سہسرام (مختص) پارلیمانی حلقے کے بھبھوا اسمبلی علاقے میں پرسیا گاؤں میں ووٹنگ کے دوران سماج دشمن عناصر نے پتھراؤ کردیا، جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

vote

By

Published : May 19, 2019, 1:58 PM IST

Updated : May 19, 2019, 2:38 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'پرسیا گاؤں کے بوتھ نمبر 67 پر جاری ووٹنگ کے دوران سماج دشمن عناصر نے پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔'

اس واقعہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ووٹنگ اب پر امن طریقے سے جاری ہے۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں ساتویں اور آخری مرحلے میں نالندا، پٹنہ صاحب، پاٹلی پتر، آرا، بکسر، سہسرام (ریزروڈ)، کاراکٹ اور جہان آباد لوک سبھا کے ساتھ ہی ڈیہری اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے صبح میں سات بجے سے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ جاری ہے، جو شام میں چھ بجے تک جاری رہے گی۔

Last Updated : May 19, 2019, 2:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details