میر ٹھ میں كورونا کے مریض ملنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں كو سیل کیا جا رہا ہے۔ تاکہ كورونا انفیکشن ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک نہیں پھیلے۔
میرٹھ میں کورونا وائرس کے مریض ملنے کے بعد علاقے کو سیل کرنے پہنچی پولیس ٹیم کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا، اس دوران کسی شرپسند عناصر نے پولیس پر پتھر پھینک دیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔
پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے كو سیل کردیا اور تقریباً چار افراد كو گرفتار کرکے سنگین الزامات میں کیس درج کرکےآ گے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق میر ٹھ کے جلی کوٹھی محلہ كو سیل کرنے جب پولیس کے اعلیٰ افسران علاقے میں پہنچے تو مقامی لوگوں میں سے کسی شرپسند عنا صر کی جانب سے پولیس پر پتھر پھینکے جانے سے علاقے میں تشدد کے حالات پیدا ہو گئے۔ حالات کی سنجید گی كو دیکھتے ہوئے پولیس نے پورے علاقے میں ناکہ بندی کرکے علاقے كو سیل کر دیا ہے۔
حالانکہ علاقے میں تشدد کے واقعا ت پیش آنے سے مقامی ذمہ دار لوگوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری سے اگر بچنا ہے تو سماج کے ہر فرد كو پولیس کی مدد کرنی ہوگی۔
كورونا وائس سے بچنے کے لیے سماج کے سبھی لوگوں كو اپنی ذمہ داری نبهانی ہوگی۔ ڈاکٹر اور پولیس اگر ان کی ہم سب مل ر مدد کریں تو يقینی طور پر ہم اپنے ملک میں كورونا جیسی بیماری کا خا تمہ کر سکتے ہیں۔