ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دھمکی دینے والوں کی گرفتاری کے بعد اب اے ٹی ایس کی ٹیم نے رکن اسمبلی ساکشی مہاراج کو غیر ملکی نمبر سے فحش کلامی کرنے والے اور بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے محمد غفار کو گرفتار کیا ۔
ملزم نے اناؤ کے رکن اسمبلی کو ایک غیر ملکی نمبر سے فون کرکے فحش کلامی کی تھی، ساتھ ہی ساکشی مہاراج کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔جس کے بعد اے ٹی ایس پورے معاملے کی تحقیقات میں لگ گئی۔